ٹیگ کی محفوظات : وزیراعلیٰ

دہلی کے تمام اسکول 31 اکتوبر تک بند رہیں گے: حکومت

نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے اتوار کے روز اعلان کیا کہ دہلی میں تمام اسکول کورونا کے سبب ابھی 31 اکتوبر تک بند رہیں گے۔ نئی دہلی: دہلی حکومت نے کورونا وائرس کی وجہ سے تمام اسکولوں کو 31 اکتوبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔  نائب وزیر اعلیٰ اور وزیر تعلیم منیش سسودیا نے ...

مزید پڑھیں »

ہاتھرس واقعہ: متاثرہ کے اہل خانہ کا بھی نارکو ٹیسٹ

ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی معطلی کے بعد افسروں کے ساتھ متاثرہ کے گھر والوں کا بھی نارکو ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ لکھنؤ: اترپردیش میں ہاتھرس کے واقعہ کے بعد سیاست کے درمیان ایس آئی ٹی کی رپورٹ پر پولیس سپرنٹنڈنٹ سمیت پانچ پولیس اہلکاروں کی معطلی کے بعد ...

مزید پڑھیں »

بہار کی این ڈی اے حکومت نے تھارو قبائل کا کیا استحصال: پپو یادو

مسٹر یادو نے وزیر اعلیٰ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے کاموں سے ریاست کی عوام پوری طرح سے واقف ہو چکی ہے اور اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی ہے۔ بگہا: جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے بہار کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر تھارو قبائل کا ...

مزید پڑھیں »

ممبئی میں جلد ہی لوکل ٹرین خدمات عام مسافروں کے لیے بھی دستیاب ہو جائیں گی

ریاستی حکومت جلد ہی عام مسافروں کے لئے مضافاتی ٹرینیں دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر عمل درآمد کرے گی۔ فی الحال، لوکل ٹرینیں صرف ان لوگوں کے لئے چلتی ہیں جو ضروری خدمات میں مصروف ہیں۔ ممبئی: ریاستی حکومت جلد ہی عام مسافروں کے لئے مضافاتی ٹرینیں دوبارہ کھولنے کے منصوبے پر عمل کرے گی۔ فی الحال لوکل ٹرینیں صرف ...

مزید پڑھیں »

این ڈی اے کی اعلیٰ قیادت کی عدم موجودگی میں، ”ہم“ کی شمولیت پر سوال اٹھنا لازمی: ایل جے پی

”ہم“ کے صدر مسٹر مانجھی نے کل کہا تھا کہ وہ جے ڈی یو کی حلیف کے طور پر این ڈی اے میں بلا شرط شامل ہوئے ہیں۔ پٹنہ: بہار کے سابق وزیراعلیٰ جیتن رام مانجھی کی قیادت والے ہندوستانی عوام مورچہ (ہم) کے قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) میں واپسی پر حلیف لوک جن شکتی پارٹی (ایل جے ...

مزید پڑھیں »

بہار میں، نتیش کی قیادت میں تمام اتحادی جماعتیں انتخابات میں حصہ لیں گی: این ڈی اے

بہار میں نتیش کی قیادت میں سبھی اتحادی پارٹیاں الیکشن لڑیں گی اور جیتیں گی۔ بہار میں اکتوبر نومبر میں اسمبلی الیکشن ہونے ہیں۔ نئی دہلی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر جگت پرکاش نڈا نے اتوار کو اعلان کیا کہ بہار اسمبلی الیکشن سبھی اتحادی پارٹیاں وزیراعلی نتیش کمار کی قیادت میں لڑیں گی اور جیتیں گی۔ ...

مزید پڑھیں »

کیجریوال حکومت نے ہوٹلوں کو کھولنے کی دی اجازت

کیجریوال حکومت نے ہوٹلوں اور ہفتہ واری بازاروں کو کھولنے کی دی اجازت، جم رہیں گے بند

جب تک دلی میں حالات معمول پر نہیں آجاتے کسی طرح کی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور بچاؤ کے سبھی طریقوں پر پوری سختی سے عمل کیا جائے گا نئی دہلی: اروند کیجریوال حکومت نے ان لاک ۔ 3 کے تحت بدھ کو دلی میں ہوٹل کھولنے کی اجازت دے دی۔ یہ فیصلہ آج دلی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (ڈی ...

مزید پڑھیں »

ترنمول کانگریس کے دوسرے رکن اسمبلی کا کورونا سے انتقال

ترنمول کانگریس کے رکن اسمبلی سمریش داس کا کولکتہ کے ایک اسپتال میں انتقال ہوگیا جہاں انہوں نے کورونا وائرس کی مثبت جانچ کرائی تھی۔   کولکاتہ: ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے رکن اسمبلی سمریش داس پیر کے روز کورونا انفیکشن کے باعث انتقال کر گئے۔ سمریش داس کو امری اسپتال سالٹ لیک میں علاج کے لئے داخل کرایا ...

مزید پڑھیں »

اے پی میں کووڈ کیئر سنٹر میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے سے 7 افراد ہلاک

آگ عمارت کی نچلی اور پہلی منزلوں پر لگی، دیگر منزلوں تک تیزی سے پھلیتی چلی گئی۔ چار افراد نے پہلی منزل سے جان بچانے کیلئے چھلانگ لگادی۔ ہوٹل میں آگ لگنے کے وقت 40 افراد کے ہونے کی اطلاع ملی ہے، جن میں 30 کووڈ متاثرین اور دس اسپتال کے اسٹاف ارکان تھے۔ حیدرآباد: اے پی کے وجئے واڑہ ...

مزید پڑھیں »

دہلی حکومت کا گھر گھر راشن پہچانے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ

دہلی حکومت نے گھر گھر راشن پہچانے کی اسکیم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسکیم نافذ ہونے پر دلی کے لوگوں کے لئے گھر گھر راشن پہنچایا جائے گا۔ راشن کی دکان پر جانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ نئی دہلی: دلی حکومت نے منگل کے روز ایک بڑا فیصلہ کرتے ہوئے گھر گھر راشن پہچانے کی اسکیم کا ...

مزید پڑھیں »