مہاراشٹر: بس کھائی میں گرنے سے 5 افراد کی موت، 35 زخمی

مہاراشٹر کے ملکاپور شہر سے گجرات جانے والی بس کے کھائی میں گرنے سے تین مسافر، بس ڈرائیور اور کلینر ہلاک ہوگئے جبکہ 35 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

ممبئی: مہاراشٹر کے ملکاپور شہر سے گجرات کے سورت جانے والی بس کے کھائی میں گرنے کی وجہ سے 5 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 35 سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بس ملکاپور سے سورت جارہی تھی۔ ہلاک ہونے والوں میں تین مسافر، بس ڈرائیور اور کلینر شامل ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ 45 زخمیوں میں سے31 کو علاج کے لئے نندور سول اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*