وزیراعظم مودی کی قوم کے نام اپنے خطاب میں عوام سے کورونا کے خلاف جنگ میں غفلت نہ برتنے کی اپیل

مسٹر مودی نے منگل کے روز قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ جب تک کورونا ویکسین تیار نہیں ہوجاتی، اس وقت تک شہریوں کو کسی طرح کی نرمی نہیں برتنی چاہئے۔

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے تہوار کے موقع پر ملک کے عوام سے کورونا کے خلاف لڑائی میں غفلت نہ برتنے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر مودی نے منگل کے روز قوم کے نام اپنے پیغام میں اس ضمن یہ بات کہی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک کورونا ویکسین تیار نہیں ہوجاتی، اس وقت تک شہریوں کو کسی طرح کی نرمی نہیں برتنی چاہئے۔

انہوں نے نواتری، دسہرہ، عید، دیپاولی، چھٹھ اور گرو نانک جینتی کے پیش نظر لوگوں سے ماسک پہن کر نکلنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے بتایا کہ ملک میں کورونا کے لئے ویکسین کی تیاری اہم مرحلے میں ہے اور ہر شہری کو ویکسین دینے کا عمل جاری ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*