سی پی ایم نے بھارت بند کی حمایت کی

سی پی ایم جے پور ضلع سکریٹری سمترا چوپڑا نے کہا کہ سی پی ایم مرکزی حکومت کے ان اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کی پرزور مخالفت کرتی ہے۔

جے پور: راجستھان میں مارکسی کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا )سی پی آئی-ایم) نے کسان جدوجہد کوآرڈیننس کمیٹی اور دیگر تنظیموں کے ذریعہ پارلیمنٹ میں منظورشدہ زرعی قوانین کے خلاف منعقد بھارت بند کی حمایت کی ہے۔

سی پی ایم جے پور ضلع سکریٹری سمترا چوپڑا نے بتایا کہ مرکزی حکومت کے خلاف جمعہ کو منعقد کسانوں کا بھارت بند کی سی پی ایم حمایت کرتی ہے۔

انہوں نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں مرکزی حکومت نے جمہوریت و ملک کے وفاقی ڈھانچے کو طاق پر رکھ کر بل پارلیمنٹ میں منظور کرکے طویل جدوجہد سے حاصل کیے گئے مزدور قوانین کو ختم کرکے چار لیبر کوڈ بناکر اپنا کسان مزدور اور عوام مخالف کردار بے نقاب کردیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سی پی ایم مرکزی حکومت کے ان اقدام کی مذمت کرتے ہوئے اس کی پرزور مخالفت کرتی ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*