مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہ اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں

Fashion designer Sharbari Dutta passes away
Fashion designer Sharbari Dutta passes away

مغربی بنگال کے مشہور شاعر اجیت دتہ کی بیٹی مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہکالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فیشن دنیا میں انہیں کافی شہرت حاصل تھی

کلکتہ: مشہور فیشن ڈیزائنر شربری دتہ کل رات اپنی رہائش گاہ کے باتھ روم میں مردہ پائی گئیں، پولس کے مطابق دل کے دورہ کی وجہ سے ان کی موت ہوئی ہے۔ وہ 63سال کی تھیں۔

شربری دتہ جنوبی کلکتہ کے بروڈ اسٹریٹ میں واقع ایک پوش کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں اکیلے رہتی تھیں۔ خاندان کے مطابق کل صبح سے ہی فون پر رابطہ نہیں ہورہا تھا۔ڈاکٹروں نے موت کی وجہ دل کا دورہ بتایا ہے۔ چوں کہ باتھ روم میں مردہ پائی گئی تھیں اس لئے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

شربری دتہ کے بیٹے امالین دتہ جو خود بھ فیشن ڈیزائنر ہیں نے کہا کہ میں نے اپنی ماں کو آخری مرتبہ بدھ کے دن دیکھا تھا۔ جمعرات کو ملاقات نہیں ہوئی، میں سمجھ رہا تھا وہ مصروف ہوں گی اور کام سے باہر گئی ہوں گی۔ کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا۔ ہم دونوں مصروف رہا کرتے تھے اور روزانہ ہماری ملاقات نہیں ہوتی تھی۔

موت کے پیچھے کو ئی سازش یا مجرمانہ حرکت؟

پولس نے بتایا کہ جنوبی کلکتہ کے پوش کالونی میں واقع رہائش گاہ میں رات 11.30 بجے وہ اپنے فلیٹ کے واش روم میں مردہ پائی گئی تھیں۔ خاندان کے ممبر کے ذریعہ لاش برآمد کئے جانے کے بعد ان لوگوں نے اپنے فیملی ڈاکٹر کو مدعو کیا۔ ڈاکٹر نے معائنہ کرنے کے بعد مشورہ دیا کہ پولس کو اطلاع دیں۔ پولس نے کہا کہ ابتدائی جانچ میں اس واقعے کے پیچھے کو ئی سازش یا مجرمانہ حرکت نظر نہیں آرہی ہے۔

بنگال کے مشہور شاعر اجیت دتہ کی وہ صاحبزادی ہیں اور کالج سے تعلیم حاصل کرنے کے بعد فیشن دنیا میں انہیں کافی شہرت حاصل تھی۔انہوں نے اس تصور کا خاتمہ کیا کہ مردو ں کے لباس میں انتخاب کرنے کیلئے کچھ نہیں ہے۔انہوں نے مردوں کیلئے کئی قسم کے کپڑے کئے جو کافی مقبول ہوئے اور ان کے برانڈ کے کپڑے دنیا بھر میں مشہور و مقبول تھے۔

بعد میں شربری دتہ نے اپنا ایک برانڈ شونیا قائم کیا تھا جو کلکتہ کا سب سے مشہور برانڈ بن گیا تھا۔وہ خواتین کے لباس پہنتی تھیں اور شہر میں منعقدہ فیشن شوز میں ایک مشہور چہرہ تھیں۔شوبز سے وابستہ شخصیات نے ان کی موت پر صدمے کا اظہار کیا ہے۔

گلوکارہ پیرما بنرجی اور اُجینی مکھرجی، اداکارہ سربونٹی چٹرجی، رکمینی موئترا اور پوجرنی گھوش، تھیٹر شخصیت کے ہدایتکار دیبیش چٹرجی نے سوشل میڈیا پر غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*