حکومت فلم انڈسٹری کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرے: نصرت جہاں

ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے حکومت سے تفریحی صنعت کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔

نئی دہلی: ترنمول کانگریس کی رکن پارلیمان نصرت جہاں نے آج لوک سبھا میں زیرو آور کے دوران فلمی صنعت کی معاشی حالت کا حوالہ دیتے ہوئے حکومت سے امدادی پیکیج کا مطالبہ کیا۔

نصرت جہاں روحی نے کہا کہ فلمی صنعت سے وابستہ افراد کو کورونا وائرس کے وبا کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم انڈسٹری شدید مالی بحران کا شکار ہے۔ مغربی بنگال فلم انڈسٹری کی حالت بھی خراب ہے۔ تکنیکی لوگوں، اداکاروں اور فلموں سے وابستہ دوسرے افراد جو فلمی پروڈکشن سے وابستہ ہیں، ان کا روزگار بحران کا شکار ہے۔

نصرت جہاں نے حکومت سے تفریحی صنعت کے لئے امدادی پیکیج کا اعلان کرنے کی درخواست کی ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*