بہار کی این ڈی اے حکومت نے تھارو قبائل کا کیا استحصال: پپو یادو

مسٹر یادو نے وزیر اعلیٰ پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ کے کاموں سے ریاست کی عوام پوری طرح سے واقف ہو چکی ہے اور اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی ہے۔

بگہا: جن ادھیکار پارٹی کے قومی صدر پپو یادو نے بہار کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت پر تھارو قبائل کا معاشی، سماجی اور سیاسی استحصال کرنے کا الزام لگایا ہے۔

مسٹر یادو نے اتوار کو مغربی چمپارن ضلع میں تھروہٹ کا دارالحکومت ہرنا ٹانڈ سے پارٹی کیلئے اسمبلی انتخاب کا آغاز کیا اور وزیراعلیٰ نتیش کمار اور نائب وزیراعلیٰ سشیل کمار مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے کاموں سے ریاست کی عوام پوری طرح سے واقف ہو چکی ہے اور اب ان کے جھانسے میں نہیں آنے والی ہے۔ سیاحت کی نگری والمیکی نگر کی ترقی سے اراکین پارلیمنٹ اور اراکین اسمبلی کا کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

جاپ صدر نے کہا کہ اسمبلی انتخاب کے بعد اگر ریاست میں ان کی حکومت بنتی ہے یا اقتدار میں پارٹی کی حصہ داری ہوتی ہے تو مغربی چمپارن ضلع میں نیپال کی ترائی سے متصل تھروہٹ علاقے کی ترقی کی جائے گی۔ انہوں نے ریاستی حکومت پر تھارو قبائل کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان کی پارٹی انہیں ان کا واجب حق دلائے گی۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*