نیوزی لینڈ کے عام انتخابات کورونا وائرس کے باعث 17 اکتوبر تک ملتوی 

کورونا وائرس کے سبب نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 17 اکتوبر تک کیلئے ملتوی کر دیا گیا ہے۔ نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 19 ستمبر کو ہونا تھا۔

ویلنگٹن: نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ملک میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کے پیش نظر عام انتخابات 17 اکتوبر کے لئے ملتوی کردیا ہے۔

نیوزی لینڈ میں عام انتخابات 19 ستمبر کو ہونا تھا۔

مسز آرڈرن نے پریس کانفرنس میں کہا ’’میں نے انتخابات کو 17 اکتوبر تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتہ کے آخر میں مجھے مشورہ دیا گیا تھا کہ یہ تاریخ صحیح ہے اور اس میں زیادہ خطرہ بھی نہیں ہے کہ ہم نے اپنے حالات کو برقرار رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے سبھی پارٹیوں کو انتخابی مہم کیلئے کئی ہفتوں کا مزید وقت اور الیکشن کمیشن کے لئے کافی وقت مل سکتا ہے۔

انہوں نے کہا ’’ہمارے ملک میں کووڈ – 19 کے پھر سے پھیلنے کیلئے یہ کوئی عمومی وقت نہیں ہے۔ اسی لئے جب انتخابات کی تاریخ کا فیصلہ کرنا تھا، میں نے سبھی پارٹیوں کے لیڈروں سے ان کی رائے پوچھی تھی۔‘‘

انہوں نے کہا کہ کووڈ – 19 آنے والے کچھ وقت کے لئے ہمارے ساتھ رہے گا۔ بار بار انتخابی رکاوٹوں کا خطرہ کم نہیں ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دوبارہ انتخابات کی تاریخ کو تبدیل نہیں کریں گی۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ نیوزی لینڈ نے102 دنوں میں پہلی بار کورونا وائرس کے چار نئے کیسز درج کئے جانے کے بعد افسران کو ملک کے سب سے بڑے شہر آکلینڈ کو کوارنٹین کرنے کی تحریک دی۔

خیال رہے نیوزی لینڈ میں کورونا وائرس کے کل 1271 کیسز ہیں اور 22 افراد کی موت ہوئی ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*