اتر پردیش کے رکن اسمبلی وجے مشرا مدھیہ پردیش سے گرفتار

اترپردیش کے رکن اسمبلی وجے مشرا مدھیہ پردیش پولیس کی حراست میں، ان کے خلاف بہت سے فوجداری مقدمات اترپردیش میں درج ہیں۔ اترپردیش پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

آگرمالوا: اترپردیش کے ایم ایل اے وجے مشرا کو مدھیہ پردیش کے آگرمالوا ضلعی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ اس سلسلے میں اترپردیش پولیس کو اطلاع دے دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اترپردیش پولیس کی اطلاع پر نشاد پارٹی کے ایم ایل اے وجئے مشرا کو آج صبح حراست میں لیا گیا۔ اترپردیش میں ایم ایل اے کے خلاف بہت سے فوجداری مقدمات درج ہیں۔

مدھیہ پردیش پولیس نے رکن اسمبلی سے پوچھ گچھ کی ہے اور اس سلسلے میں اتر پردیش پولیس کے اعلی حکام کو خبر دے دی گئی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے اتر پردیش پولیس کی ایک ٹیم آگرمالوا پہنچے گی اور ایم ایل اے کو پھر اتر پردیش پولیس کے حوالے کردیا جائے گا۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*