جناب راحت اندوری آج ہی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے تھے لیکن ان کا انتقال حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے ہوا۔
نئی دہلی: مشہور اردو شاعر راحت اندوری کا آج شام پانج بجے انتقال ہوگیا۔ ان کے ٹویٹر ہینڈل پر اس بات کی اطلاع دی گئی۔
राहत साहब का Cardiac Arrest की वजह से आज शाम 05:00 बजे इंतेक़ाल हो गया है…..
उनकी मग़फ़िरत के लिए दुआ कीजिये….
— Dr. Rahat Indori (@rahatindori) August 11, 2020
وہ آج ہی صبح کے وقت کوروناوائرس سے متاثر پائے گئے تھے۔ راحت صاحب نے منگل کو ٹویٹ کرکے خود ہی اس کے بارے میں اطلاع دی۔ 70 سالہ راحت اندوری نے کہاتھا کہ “ابتدائی علامات ظاہر ہونے کے بعد میرا کل کورونا ٹسٹ ہوا تھا،جس کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے۔ میں اوروبندو اسپتال میں داخل ہوں، براہ کرم دعا کریں کہ میں اس بیماری کو جلد سے جلد شکست دوں۔
میری التجا ہے مجھے یا گھر کے لوگوں کو فون نہ کریں ،میری خیریت ٹوئٹراور فیس بک پر ملتی رہے گی‘‘۔