امریکہ صدارتی انتخابات: جو بائیڈن کی ٹرمپ پر برتری میں کمی

نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 43 فیصد سے کم ہوکر 40 فیصد رہ گئی ہے۔

واشنگٹن: امریکہ میں نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری 43 فیصد سے کم ہوکر 40 فیصد رہ گئی ہے۔

دی ہل اور ہیرس ’ایکس‘ جیسی مارکیٹ ریسرچ کمپنیوں کی جانب سے کرائے گئے سروے کے مطابق مسٹر بائیڈن کو تین فیصد پوائنٹ کا نقصان ہوا ہے۔
اس سروے کے نتائج بدھ کو جاری کئے گئے۔

اس سے قبل کمپنی کی جاب سے جولائی کے وسط میں کرائے گئے ایک سروے کے مطابق مسٹر بائیڈن کو سات فیصد پوائنٹ کی برتری تھی۔

ریئل کلیئر پالیٹکس ڈاٹ کام کی ویب سائٹ کے مطابق مسٹر بائیڈن کو حال ہی میں کرائے گئے تین سرووں میں پانچ فیصد پوائنٹ کی برتری ملی ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*