مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے، قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔

الریاض: سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام اور مدینہ منورہ میں مسجدِ نبوی میں نمازِ عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔

حجاج کرام سنت ابراہیمی کی ادائیگی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کریں گے، قربانی کے بعد احرام کھول دیے جائیں گے۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں ہونے والی نماز عیدالاضحی کے اجتماعات میں کورونا وائرس کی وبا کے باعث سوشل ڈسٹنسنگ کے ساتھ نمازِ عیدالاضحی ادا کی گئی۔

سعودی حکام کی جانب سے عید الاضحیٰ کی نماز کچھ مساجد میں ادا کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے تنبیہ کی گئی تھی کہ کورونا وائرس کے مد نظر احتیاطی تدابیر کا خیال رکھا جائے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اس سال کھلے میدانوں میں عیدالاضحیٰ کی نماز ادا کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*