دنیا کے کئی خطوں میں عید قرباں محتاط طور پر منائی گئی، 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی۔

دنیا کے کئی خطوں سعودی عرب، امریکہ، ترکی، افغانستان، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر، ایران، اور ملائیشیا میں عید قرباں محتاط طور پر منائی گئی۔ ترکی کی راجدھانی استنبول میں 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی۔ انڈونیشیائی نمازیوں نے ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی۔

 

بلا خط: کورونا وائرس کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے آج عید الاضحیٰ کا تیوہار تمام خلیجی ممالک، سعودی عرب، امریکہ، ترکی اور یورپ کے کئی ملکوں میں مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

افغانستان، مصر، کویت، اردن، بحرین، قطر، ایران، مصر اور ملائیشیا میں بھی آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے۔

مسجد الحرام، مسجد نبوی ﷺ سمیت مختلف مساجد میں نمازِ عید کے محتاط اجتماعات منعقد کئے گئے۔ حجاج سمیت دیگر لوگوں کی خاصی تعداد نے دوگانہ ادا کیا۔

اس موقع پر اسلام کی حقیقی سر بلندی، مسلمانوں کی ترقی اور سلامتی کے لئے خصوصی دعائیں کا اہتمام کیا گیا۔

ترکی کی راجدھانی استنبول میں 86 برس بعد آیا صوفیہ مسجد میں نمازِ عید ادا کی گئی۔

متحدہ عرب امارات میں بھی عیدالاضحیٰ کےموقع پر کورونا وائرس سے بچاؤ کے اندیشوں کے پیشِ نظر سخت اقدامات کئے گئے تھے۔ نمازِ عید کے اجتماعات کے بجائے گھروں میں نماز ادا کی گئی اور جانوروں کی قربانی بھی بلدیاتی اداروں کی طرف سے مخصوص مذبح خانوں میں کی جا رہی ہے۔

انڈونیشیا میں بھی عیدالاضحیٰ کی نمازوں کا اہتمام کورونا وائرس کے سبب سماجی فاصلوں کے ساتھ کیا گیا، نمازیوں نے ماسک پہن کر نمازِ عید ادا کی۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*