مودی ملک کو برباد کررہے ہیں، نوٹوں کی منسوخی جیسے قدم کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے: راہل 

مودی ملک کو برباد کررہے ہیں۔ ہمارے ملک کے شہریوں کو نوٹوں کی منسوخی جیسے قدم کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک برباد ہورہا ہے۔

نئی دہلی: کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک کے شہریوں کو نوٹوں کی منسوخی جیسے قدم کی بھاری قیمت چکانی پڑی ہے۔ ان کی پالیسیوں کی وجہ سے ملک برباد ہورہا ہے۔

مسٹر گاندھی نے جمعرات کو کہا مودی ملک کو برباد کررہے ہیں۔ نوٹوں کی منسوخی، جی ایس ٹی، کورونا وبا میں بد انتظامی اور معیشت و روزگار کا ستیہ ناش۔ ان کے سرمایہ دارانہ میڈیا نے ایک مایہ جال رچا ہے۔ یہ برم جلد ہی ٹوٹے گا۔

اس کے ساتھ ہی مسٹر گاندھی نے ایک خبر پوسٹ کی ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے پارلیمانی کمیٹی کو بتایا کہ کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب ملک میں تقریباً دس کروڑ ملازمتوں کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*