ملائیکہ نے لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی، انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کر کے بتایا ماسک پہننے کا صحیح طریقہ

ملائیکہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر شیئر کر کے بتایا فیس ماسک پہننے کا صحیح طریقہ۔ جسے دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ جب آپ ماسک پہنیں تو آپ کی ناک اور منہ دونوں ڈھکے ہونے چاہئے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ ملائیکہ اروڑا نے لوگوں سے ماسک لگانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کر کے فیس ماسک پہننے کا صحیح طریقہ بتایا ہے۔

مشہور شخصیات سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کو کورونا وائرس سے بچنے کے طریقے بتارہے ہیں۔ اب ملائیکہ اروڑا نے کورونا کے دور میں شائقین کو ماسک پہننے کا صحیح طریقہ بتایا ہے جسے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

ملائیکہ اروڑا نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے اور بتایا ہے کہ فیس ماسک کو صحیح طریقے سے کیسے پہنا جاتا ہے۔ ملائیکہ نے خود کی تین تصاویر کا ایک کولاج شیئر کیا ہے۔

اسے دیکھ کر سمجھا جاسکتا ہے کہ جب آپ ماسک پہنے تو آپ کی ناک اور منہ دونوں ڈھکے ہونے چاہئے۔ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ملائیکہ نے کیپشن میں لکھا ’’براہ کرم ماسک ضرور پہنیں اور اسے صحیح طریقے سے پہنیں۔ خود کو اور دوسروں کو محفوظ رکھیں‘‘۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*