دا کپِل شرما شو میں نظر آئیں گے مزدوروں کا مسیحا سونو سود

’دا کپِل شرما شو‘ کے پہلے ہفتے میں کورونا بحران کے دوران مہاجر مزدوروں کے مسیحا بن کر ابھرے سونو سود نظر آئیں گے۔ اس دوران وہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔

ممبئی: بالی ووڈ اداکار سونو سود مشہور کامیڈی شو ‘دا کپِل شرما شو’ میں شرکت کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔
کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن کی وجہ سے اس شو کی شوٹنگ بند کردی گئی تھی۔ لیکن اب اس شو کی شوٹنگ دوبارہ شروع ہو گئی ہے اور جلد ہی یہ شو ایک بار پھر لوگوں کی تفریح کرتا نظر آئے گا۔

بتایا جارہا ہے کہ ’دا کپِل شرما شو‘ کے پہلے ہفتے میں کورونا بحران کے دوران مہاجر مزدوروں کے مسیحا بن کر ابھرے سونو سود نظر آئیں گے۔ سونو سود نے لاک ڈاؤن میں پھنسے ان مہاجر مزدوروں کو ان کے گھروں تک پہنچانے میں مدد کی تھی۔

سونو سود ’دا کپِل شرما شو‘ کے ذریعے اپنے مداحوں سے مخاطب ہونگے۔ اس دوران وہ مہاجر مزدوروں کے ساتھ اپنے تجربات کے بارے میں بات چیت کریں گے۔ سونو سود شو میں یہ بھی بتائیں گے کہ وہ ایک ایپ پر کام کر رہے ہیں جو ان مزدوروں کو ملازمت دلائے گی۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*