12 ایرانی فٹ بال کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر

ایرانی فٹ بال کھلاڑی
ایرانی فٹ بال کھلاڑی

ایران کے دو فٹ بال کلبوں استقلال اور فولاد کے 6، 6 کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ استقلال کلب کی ٹریننگ پارس جنوبی کے خلاف بوشہر میں ہونے والے میچ کے ایک دن پہلے سنیچر کے روز روک دی گئی۔

تہران: ایران کے دو فٹ بال کلبوں استقلال اور فولاد کے کل 12 کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔

تسنیم خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق استقلال کے چھ کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر پائے گئے ہیں۔ استقلال کلب کی ٹریننگ پارس جنوبی کے خلاف بوشہر میں ہونے والے میچ کے ایک دن پہلے سنیچر کے روز روک دی گئی۔

کلب کے ڈاکٹر کاوی سوتودے نے کئی دیگر کھلاڑیوں کے وائرس سے متاثر ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔ ان کھلاڑیوں کی جانچ رپورٹ آنی باقی ہے۔

فولاد کلب نے بھی اعلان کیا ہے کہ اس کے بھی چھ کھلاڑی اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔ ایرانی طبی حکام کے نئے ضابطے کے مطابق اگر ایک ہی ٹیم کے پانچ کھلاڑیوں کو وائرس ہوتا ہے تو ٹیم کے میچ منسوخ کردیئے جائیں گے۔

عالمی وبا کے سبب ایران میں فروری سے ملتوی ہوئے فٹ بال سپر لیگ میچ گزشتہ ہفتے پھر سے شروع ہوئے تھے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*