عالمی جنگ بندی کے نفاذ کے لئے کوششیں دوگنی کریں: گٹیرس

سیکرٹری جنرل کی ہر رکن ملک سے عالمی امن کے لئے اپنے اپنے اثر و رسوخ والے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے کوششیں تیز کرنے کی اپیل۔

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گٹیرس نے تمام ممبر ممالک سے عالمی جنگ بندی پر عمل درآمد کے مقصد کے حصول کے لئے کوششیں تیز کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن ڈوجرک نے بدھ کے روز جاری ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔

ترجمان نے کہا ’’سیکرٹری جنرل نے ہر رکن ملک سے اپیل کی ہے کہ وہ عالمی امن کے لئے اپنے اپنے اثر و رسوخ والے علاقوں میں جنگ بندی پر عمل درآمد کے لئے کوششیں تیز کریں‘‘۔

اس سے قبل اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں تمام ممالک سے عالمی جنگ بندی پر عمل درآمد کرنے کی اپیل کی گئی تھی۔ یہ کورونا وائرس (کووڈ – 19) وبا کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ مرکوز کرنے کے نظریہ سے کیا گیا ہے۔

قرارداد کے مطابق، سلامتی کونسل نے دنیا بھر میں مسلح جدو جہد سے جڑے سبھی فریقوں سے انسانی بنیاد پر فوری اثر سے کم سے کم 90 دنوں کے لئے عالمی جنگ بندی نافذ کرنے اپیل کی ہے۔ سلامتی کونسل نے کہا کہ اس مشکل وقت کے دوران کووڈ – 19 کے خلاف جاری لڑائی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

اس تجویز میں واضح طور پر ذکر کیا گیا ہے کہ سلامتی کونسل کی فہرست میں شامل اسلامی اسٹیٹ، القاعدہ اور النصرہ فرنٹ کے علاوہ دہشت گرد تنظیموں کے خلاف فوجی کاروائیاں جاری رہیں گی۔

یہ تجویز فرانس اور تیونس کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔ کووڈ – 19 پر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کے کردار کے بارے میں امریکہ اور چین کے مابین معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے یہ تجویز اپریل سے زیر التوا ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*