امریکی شہریوں کی اکثریت مظاہرین کی حامی، مظاہرین سے نمٹنے کے لئے صدر ٹرمپ کے اقدامات درست نہیں

امریکہ میں سفید فام پولیس افسران کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ سروے کے مطابق، 64 فیصد بالغ امریکی مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں۔ 55 فیصد سے زائد امریکیوں کے نزدیک مظاہرین سے نمٹنے کے لئے صدر ٹرمپ کے اقدامات درست نہیں۔

 

واشنگٹن: امریکی شہریوں کی اکثریت سیاہ فام شہری کے قتل کے خلاف احتجاج کی حمایت کرتی ہے اور صدر ٹرمپ کے سخت ردعمل کی حمایت نہیں کرتی ہے۔ یہ بات ایک سروے میں سامنے آئی ہے۔

امریکی ریاست مینیسوٹا میں سفید فام پولیس افسران کے ہاتھوں سیاہ فام شہری جارج فلائیڈ کے قتل کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ سروے کے مطابق ، 64 فیصد بالغ امریکی مظاہرین کی حمایت کرتے ہیں۔ ستائیس فیصد مخالفت کرتے ہیں، جبکہ نو فیصد اس بارے میں رائے نہیں رکھتے۔

یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ 55 فیصد سے زائد امریکیوں کے نزدیک مظاہرین سے نمٹنے کے لئے صدر ٹرمپ کے اقدامات درست نہیں۔ صرف ایک تہائی افراد نے ان اقدامات کو درست قرار دیا ہے۔ ملک میں صرف 39 فیصد افراد سمجھتے ہیں کہ صدر ٹرمپ اپنے منصب کا درست استعمال کر رہے ہیں۔

ایک اور سروے کے مطابق، صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حریف جوبائیڈن کی مقبولیت ریکارڈ دس فیصد بڑھی ہے۔ آزاد ووٹرز کی بھی دو گنا تعداد نے ٹرمپ کی حمایت نہیں کی۔

[ہمس لائیو]

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*