کورونا وائرس سے دنیا بھر میں 52.10 لاکھ متاثرین، ہلاک شدگان کی تعداد 3.38 لاکھ

بیجنگ / جنیوا / نئی دہلی: عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ 19) کا پھیلاؤ بڑھتا ہی جا رہا ہے اور دنیا بھر میں اس کے متاثرین کی تعداد 52 لاکھ سے زیادہ ہو چکی ہے، جبکہ اب تک 3.38 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی اس وبا سے موت ہوچکی ہے۔

امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق مجموعی متاثرین کی تعداد 52،10،065 ہوگئی ہے جبکہ 3،38،142 لوگوں کی اس وائرس سے موت ہو چکی ہے۔ دنیا بھر میں سب سے زیادہ متاثر ممالک میں سے پہلے مقام پر کھڑے امریکہ کے بعد اب برازیل دوسرے نمبر پر ہے جبکہ روس تیسرے نمبر پر ہے۔

ہندوستان میں بھی کورونا وائرس تیزی سے پھیلتا جارہاہے اور اب یہاں اس سے متاثرین کی تعداد سوا لاکھ سے زیادہ ہو گئی ہے۔ مرکزی صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کی جانب سے ہفتہ کو جاری اعداد و شمار کے مطابق ملک کی 32 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اس کے انفیکشن سے اب تک 1،25،101 لوگ متاثر ہوئے ہیں اور 3720 افراد کی موت ہوچکی ہے جبکہ 51،784 لوگ اس بیماری سے نجات پا چکے ہیں۔

[یو این آئی]

urdu.hamslive.com

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*