کارگل میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ نے منائی عید الفطر

سری نگر: لداخ یونین ٹریٹری میں امام خمینی میموریل ٹرسٹ (کارگل) سے وابستہ پیروکاروں نے ہفتہ کے روز عیدالفطر منائی تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر کسی بھی علاقے میں نماز عید ادا نہیں کی گئی۔

امام خمینی میموریل ٹرسٹ کارگل نے جمعہ کی شام کو ماہ شوال کا چند نظر آنے پر ہفتہ کے روز عید الفطر ہونے کا اعلان کردیا تھا۔

متذکرہ ٹرسٹ کی طرف سے لیٹر ہیڈ پر جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گوند منگل پور اور بٹمبس میں چاند نظر آنے کی امام خمینی ٹرسٹ میموریل ٹرسٹ کے چیئرمین حجۃ الاسلام شیخ صادق رجائی اور نگراں کونسل چیئرمین حجۃ الاسلام شیخ محمد محقق نے تائید فرمائی ہے۔ لہٰذا 23 مئی 2020 بروز سنیچر یکم شوال عیدالفطر معین ہوا ہے۔

بیان میں لوگوں سے عید الفطر کے اعمال بجا لاتے وقت لاک ڈاؤن کا خاص خیال رکھ کر سماجی دوری بنائے رکھنے کی تاکید کی گئی تھی۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق امام خمینی میموریل ٹرسٹ کارگل سے وابستہ لوگ جو کل مسلم آبادی کے چالیس فیصد ہیں، نے ہفتے کے روز عید منائی تاہم کسی بھی علاقے میں نماز عید ادا نہیں کی گئی۔

کارگل کے ایک باشندے نے یو این آئی اردو کو فون پر بتایا کہ عید انتہائی سادگی کے ساتھ منائی گئی اور لوگوں نے لاک ڈاؤن کا خاص خیال رکھتے ہوئے کوئی اجتماعی تقریب منعقد کرنے سے احتراز کیا۔

بتادیں کہ اسلامیہ اسکول جس کے ماننے والوں کی تعداد نسبتاً زیادہ ہے، نے عید نہیں منائی۔

[یو این آئی]

urdu.hamslive.com

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*