پاکستان میں طیارہ حادثہ کا شکار، طیارہ میں 107 لوگ تھے

اسلام آباد: پاکستان کے تجارتی شہر کراچی میں پاکستان بین الاقوامی ایئر لائنز (پی آئی اے) کا ایک مسافر طیارہ جمعہ کے روز حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیارے میں پائلٹ عملے کے ارکان سمیت 107 لوگ سوار تھے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پی آئی اے کے ترجمان عبدالستار نے مسافر طیارے کے حادثے کا شکار ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سے کراچی جانے والی پرواز نمبر اے -320 حادثے کا شکار ہوگئی ہے۔ ترجمان کے مطابق طیارے میں پائلٹ عملے کے ارکان سمیت 107 مسافر سوار تھے۔

رپورٹ کے مطابق حفاظتی دستے اور دیگر بچاؤ ٹیمیں جائے واقعہ پر پہنچ گئی ہیں اور آگ بجھانے کا کام کررہی ہیں۔ ایک عینی شاہد نے میڈیا کو بتایا کہ مسافر طیارہ کراچی ہوائی اڈے کے نزدیک رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہوا۔

اس کے علاوہ ریڈیو پاکستان نے بتایا کہ لاہور سے کراچی کے لئے جارہا طیارہ کراچی ہوائی اڈے پر پہنچنے سے کچھ دور پہلے ہی حادثے کا شکار ہوگیا۔ طیار میں 99 مسافر اور پائلٹ عملے کے 8 ارکان تھے۔

[یو این آئی]

 urdu.hamslive.com

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*