طیارہ خدمات کمپنیوں نے بکنگ کا آغاز کیا

نئی دہلی: سرکاری طیارہ خدمات کمپنی ایئر انڈیا اور دیگر ایئر لائنس نے 25 مئی سے دوبارہ شروع ہورہے گھریلو پروازوں کی آج سے بکنگ شروع کردی ہیں۔

ایئر انڈیا نے دوپہر ساڑھے بارہ بجے بکنگ شروع کی۔ اس نے ایک بیان میں بتایا کہ ایئر لائنس کی ویب سائٹ کے علاوہ اس کے اتھارائز ایجنٹوں یا بکنگ کے دفتر سے بھی ٹکٹ بک کئے جاسکتے ہیں۔

پرائیویٹ ایئر لائنس وستارا نے بھی ایک پریس ریلیز میں بکنگ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس نے بتایا کہ فی الحال پروازوں کی تعداد کم رہے گی۔ حکومت نے ابھی معمول کے ٹائم ٹیبل کے مقابلے میں ایک تہائی پروازیں چلانے کی اجازت دی ہے۔

کفایتی طیارہ خدمات کمپنی انڈگو اور اسپائس جیٹ نے بھی بکنگ شروع کردی ہیں۔ ایئر لائنس نے مسافروں سے کووڈ – 19 کے پیش نظر حکومت کی جانب سے جاری کئے گئے رہنما خطوط پر عمل کرنے کی اپیل کی ہے۔

حکومت نے دو مہینے کے وقفے کے بعد 25 مئی سے کئی شرطوں کے ساتھ گھریلو پروازیں شروع کرنے کی اجازت دی ہے۔ کووڈ – 19 کے پیش نظر 25 مارچ سے سبھی گھریلو مسافر پروازیں بند تھیں۔ پروازوں کی تعداد میں کمی کے علاوہ حکومت نے پرواز کے وقت کے حساب سے راستہ کا زیادہ سے زیادہ اور کم سے کم کرایہ بھی طے کردیا ہے۔ مسافروں کے لئے آروگیہ ایپ کا استعمال اور سیلف ڈکلیریشن لازمی کیا ہے۔

[یو این آئی]

urdu.hamslive.com

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*