بھارت میں كووڈ -19 کے 5,609 نئے معاملے، متاثرین کی کل تعداد 1,12,359

نئی دہلی: ایک ہی دن میں ملک میں کورونا وائرس (کووڈ – 19) کے انفیکشن کے ریکارڈ 5609 واقعات کے ساتھ، متاثرہ افراد کی کل تعداد 112359 تک پہنچ گئی ہے۔ راحت کی بات یہ ہے کہ 3000 سے زیادہ افراد اس انفیکشن سے نجات حاصل کر چکے ہیں۔

وزارت صحت کی جانب سے جمعرات کی صبح جاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے میں 5609 نئے کیس آئے جس سے کل متاثرین کی تعداد 112359 تک پہنچ گئی۔ ملک میں کل فعال معاملے 63624 ہیں۔ اس سے ایک دن پہلے 5611 نئے کیس سامنے آئے تھے۔

ملک میں اس انفیکشن سے گزشتہ 24 گھنٹے میں 132 لوگوں کی موت ہونے سے ہلاکتوں کی تعداد 3435 ہو گئی۔ انفیکشن کے بڑھتے معاملات کے درمیان اس بیماری سے ٹھیک ہونے والوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 3002 لوگ اس وائرس سے آزاد ہوئے ہیں جس سے صحت مند ہوئے لوگوں کی کل تعداد 45300 ہو گئی ہے۔

ملک میں کورونا سے سب سے زیادہ مہاراشٹر متاثر ہوا ہے اور انفیکشن کے کل معاملوں میں ایک تہائی سے زیادہ حصہ یہیں کا ہے۔ مہاراشٹر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2161 نئے کیس سامنے آئے ہیں، جس کے بعد یہاں متاثرین کی کل تعداد 39297 ہو گئی ہے۔ کل 1390 لوگوں کی موت ہو چکی ہے، جبکہ 10318 لوگ اس انفیکشن سے ٹھیک بھی ہوئے ہیں۔

[یو این آئی]

  urdu.hamslive.com