چینی سائنسدان نے کورونا کے علاج کی دوا تیار کرنے کا کیا دعویٰ

بیجنگ: چین میں سائنس دانوں کا دعویٰ ہے کہ اس نے کورونا سے بچنے کے لئے ایک دوائی تیار کی ہے۔ بیجنگ کی ایک لیبارٹری میں تیار کی گئی اس دوا کا چین کی مشہور پیکنگ یونیورسٹی میں تجربہ کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ نئی دوا نہ صرف متاثرہ شخص کو تیزی سے شفا بخشتی ہے بلکہ وائرس کے خلاف مدافعتی نظام کو بھی بہتر بناتی ہے۔

تحقیقی پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے پلازما کی دوا تیار کرنے کے لئے استعمال کیا گیا ہے۔ دوا کا جانوروں پر کامیاب تجربہ بھی کر لیا گیا ہے۔

حالانکہ اس سے پہلے بھی چین اور دیگر مختلف ملکوں نے کورونا وائرس کی ویکسین کے تجربے کی بات کی ہے لیکن ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی دوا سامنے نہیں آئی ہے. کءی ملک اب بھی ویکسین تیار کرنے کے مرحلے میں ہیں.

[یواین آئی]

urdu.hamslive.com