اسرائیل میں آج سے کھلیں گے سبھی مذہبی مقامات

یروشلم: اسرائیلی وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ بدھ کی صبح سے ہی ملک میں مذہبی مقامات دوبارہ کھول دیئے جائیں گے۔ سبھی کو حفظان صحت کے اقدامات کا پورا خیال رکھنا ہوگا۔

اس طرح اسرائیل میں ایک ہال میں 50 افراد کی موجودگی کے دائرے میں یہودی عبادت خانہ، مسجد اور چرچ آج صبح سے کھل جائیں گے۔ مذہبی مقامات میں ایک دوسرے شخص کے درمیان دو میٹر کی دوری، ماسک پہننے اور حفظان صحت کے اقدامات کرنے ہوں گے۔

اسرائیل میں كووڈ -19 کی روک تھام کے لئے 25 مارچ کو مذہبی مقامات بند کر دیئے گئے تھے. یہاں کے وزیر صحت نے منگل کو اعلان کیا تھاکہ ملک میں ریسٹورنٹس، بار اور نائٹ کلبوں پر عائد پابندی کو 27 مئی سے ہٹا لیا جائے گا۔ ساتھ ہی سوئمنگ پول اور ہوٹل بھی 27 مئی سے کھل جائیں گے، جبکہ تقریب ہال 14 جون سے کھولے جائیں گے۔

وزارت صحت کے مطابق اسرائیل میں کورونا کے تین ہزار ایکٹیو کیسز ہیں۔ وہیں 27 مارچ کو اس انفیکشن کا پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے اب تک 13435 افراد اس وبا سے شفا یاب ہوئے ہیں۔

عیدالفطر سے ٹھیک پہلے اسرائیلی حکومت کا یہ ایک اہم فیصلہ ہے. جبکہ ابھی خطہ کے مختلف ممالک میں عیدالفطر کے موقع پر بندشیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، کچھ ملکوں میں تو کرفیو تک نافذ کر دیا گیا ہے.

[یو این آئی]

urdu.hamslive.com