امریکہ نے طالبان کو انتقامی کارروائی کی دی دھمکی

کابل: امریکہ نے طالبان اور دیگرعسکریت پسند گروپوں کو خبردار کیا ہے کہ اگر وہ افغانستان میں تشدد کے وارداتوں کو کم نہیں کرتے ہیں، تو ان کے خلاف سخت انتقامی کارروائی کی جائے گی.

افغانستان میں امریکی سیکیورٹی فورسز کے ترجمان کرنل سونی لیگٹ نے ہفتہ کو کہا ’’امریکی فوج نے افغانستان میں متحارب گروپوں کو سیاسی ذرائع سے اپنے اختلافات کو حل کرنے کے لئے کہا ہے اور طالبان دہشت گردوں کی طرف سے تشدد میں کمی نہ کرنے کی صورت میں جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے‘‘۔

انہوں نے ٹوئٹر پر طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کو دو صفحات کا ایک خط بھیجا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ امریکہ کے مطابق تمام فریقوں کو افغانستان کے مستقبل پر بحث کے لئے سیاسی اسٹریٹجک کے راستے پر چلنا چاہئے۔

[یو این آئی]

urdu.hamslive.com

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*