ہندوستان نے مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک کے پاک الزامات کو بے بنیاد قرار دیا

نئی دہلی: ہندوستان نے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی طرف سے مرکز کی مودی حکومت پر كووڈ 19 سے مقابلے کے نام پر ہندوستانی اقلیتوں پرمظالم کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اور انہیں نصیحت دی ہے کہ وہ پاکستان میں رہنے والے اقلیتوں کی فکر کریں۔

وزارت خارجہ کے ترجمان انوراگ شریواستو نے نامہ نگاروں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستانی قیادت نے اپنے اندرونی حالات سے توجہ ہٹانے کی کوشش کے تحت یہ الزام لگایا ہے۔ وہ كووڈ 19 سے نمٹنے پر توجہ دینے کے بجائے اپنے پڑوسیوں پر بے بنیاد الزام لگا رہے ہیں۔

مسٹر شریواستو نے کہا کہ جہاں تک اقلیتوں کی بات ہے تو انہیں ہمارا مشورہ ہے کہ وہ اپنے ملک کی اقلیتوں کی فکر کریں جن کے ساتھ واقعی میں امتیازی سلوک ہوتا ہے۔

[یواین آئی]

urdu.hamslive.com

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*