ایک باپ نے مکمل بند کے دوران پیدا ہوئے بچے کا نام رکھا لاک ڈاؤن

شیوپور: 7 اپریل، مدھیہ پردیش کے شیوپور میں مکمل بند کے دوران پیدا ہوئے ایک بچے کےباپ نے اس کا نام لاک ڈاؤن رکھ دیا ہے تاکہ لوگ اس عالمی وبا کے روک تھام کے لئے نافذ لوک ڈاؤن کو برسوں تک یاد رکھیں۔

ذرائع کے مطابق کراہل فارسٹ ایریا کے سرجوپورا بچھیرا گاؤں سے لیبر پین کے بعد منجو مالی کو شیوپور کےاسپتال میں لایاگیا، جہاں ایک صحت مند بچے کی پیدائش ہوئی۔ بچے کی پیدائش کی خوشی میں باپ رگھوناتھ مالی نے اس کا نام بھی گھروالوں سے بات کرکے فوراً لاک ڈاؤن رکھ دیا۔

نوزائدہ بچے کے باپ نے کہاکہ اس وبا کے درمیان لوگ اسے برسوں تک یادرکھیں اس لئے اس کا نام لاک ڈاؤن رکھا ہے۔

[یو این آئی]

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*