کورونا سے لڑنے کےلئے عالمی بینک نے ہندوستان کو دی ایک ارب ڈالر کی مالی مدد

واشنگٹن: عالمی بینک نے عالمی وبا کورونا وائرس کے چیلنج سے نمٹنے کےلئے ہندوستان کو ایک ارب ڈالر (تقریباً 76 ارب روپے)کی مدد دی ہے۔ عالمی بینک کے ایگزیکیوٹوڈائریکٹر کے بورڈ نے جمعرات کو ترقی پذیر ممالک کےلئے ایمرجنسی مدد کی پہلی قسط کے طورپر 1.9 ارب ڈالر کی مالی مدد دی ہے، جس کی آدھی سے زیادہ رقم ہندوستان کو دی گئی ہے۔

یہ رقم ہندوستان کو بہتر اسکریننگ، رابطوں کی پہچان میں مدد کےلئے لیب جانچ، انفرادی سیکیورٹی کے آلات خریدنے اور نئے آئیسولیشن وارڈ بنانے میں مدد کےلئے دی گئی ہے۔

ہندوستان کے بعد جنوبی ایشیا میں سب سے زیادہ مدد پاکستان کو 20 کروڑ ڈالر دی گئی ہے۔ افغانستان کو 10کروڑ، مالدیپ کو 73 اور سری لنکا کےلئے 12.86 کروڑ ڈالر کی مدد کی منظوری دی گئی ہے۔

عالمی بینک نے کہا ہے کہ اس نے عالمی کوویڈ 19وبا کے چیلنج سے نمٹنے میں ملکوں کی مدد کے لیے 15ماہ میں 160 ارب ڈالر کی ایمرجنسی مدد جاری کرنے کو منظوری دی ہے۔

(یواین آئی)

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*