دنیا بھر میں کورونا وائرس سے 900،306 افراد متاثر، 45 ہزار اموات: ڈبلیو ایچ او

جنیوا: عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے جمعرات کی شب کو کہا کہ دنیا بھر میں موذی کورونا وائرس ’كووڈ 19‘ کے قہر سے اب تک 900،306 لوگ متاثر ہو چکے ہیں اور تقریبا 45 ہزار افراد کی موت ہو گئی ہے۔

ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباََ پانچ ہزار متاثرین کی موت ہو گئی ہے۔ جبکہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں مہلک کورونا وائرس سے اب تک 50 ہزار سے زائد افراد کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا دس لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

(یو این آئی)