کوروناوائرس سے 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکریاں چلی گئیں

تل ابیب: دنیا بھر میں پھیل چکے جان لیوا وائرس کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے اسرائیلی حکومت کی طرف سے عائد پابندیوں کی وجہ سے تقریبا 25 فیصد اسرائیلیوں کی نوکری چلی گئی ہے۔

مقامی میڈیا نے اسرائیل قومی روزگار سروس (آئی این ای ایس ) کے حوالہ سے بدھ کو یہ اطلاع دی۔ گلوبس بزنس کے مطابق مارچ کے آغاز میں آئی این ای ایس نے آٹھ لاکھ تینتالیس ہزار نوسو پینتالیس نئے کام کے متلاشیوں کو رجسٹرڈ کیا ہے جسے ملا کر ملک میں بے روزگاروں کی کل تعداد 10لاکھ 4 ہزار 316 ہوگئی ہے۔یہ تعداد اسرائیل کے کام آبادی کا 24.1 فیصد ہے۔

اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے پیر کو ملک سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کورونا وائرس کی زد میں آئی معیشت کو حمایت دینے کے لئے حکومت 80 بلین شیکل (تقریبا 22.5 ارب ڈالر) مختص کرے گی۔

اسرائیل میں کورونا وائرس کے اب تک 5591 معاملہ سامنے آ چکے ہیں اور ملک میں تقریبا 21 افراد کی اس وائرس کے زد میں آنے سے موت ہو گئی ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے حکومت نے نقل و حرکت سمیت دس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر روک لگا دی ہے۔

(یو این آئی)

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*