نتن یاہو کی صلاح کارکورونا وائرس کے پنجے میں

یرو شلم: اسرائیل کے وزیر اعظم بنجامن نتن یاہو کی صلاح کار رویکا پلچو کورونا وائرس (کووِڈ-19) سے متاثر پائی گئی ہیں۔

اسرائیل کی مقامی میڈیا ’چینل 12‘ کے مطابق انہوں نے تین روز قبل مسٹر نتن یاہو سے ملاقات کی تھی۔

پیر کو ٹائمس آف اسرائیل کی شائع رپورٹ کے مطابق محترمہ پلچو کورونا وائرس چیک اپ میں پازیٹیو پائی گئی ہیں۔ کچھ دنوں پہلے ہی ان کے شوہر کو کورونا وائرس کے سبب اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔

مسٹر نتن یاہو کے دفتر کے ذرائع کے مطابق محترمہ پلچو کے رابطے میں آنے والے تمام افراد کو اب 14 دنوں کے لیے خود کو الگ تھلگ رکھنا ہوگا۔ محترمہ پلچو نے جمعرات کو وزیر اعظم سے ملاقات کی تھی۔

اسرائل کی وزارت صحت کے مطابق ملک میں اتوار کو کورونا وائرس کے 382 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد کل متاثرین کی تعداد چار ہزار سے زیادہ ہوگئی ہے۔ اس وبا کے سبب اب تک ملک میں 15 افراد کی موت ہوچکی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ برطانیہ کے پرنس چارلس اور وزیر اعظم بورس جانسن سمیت دنیا کے کئی بڑے اشخاص بھی کورونا پازیٹیو پائے گئے ہیں۔