لوک سبھا بجٹ سیشن اختتام پذیر

نئی دہلی: لوک سبھا کے بجٹ سیشن کا اتوار کو اختتام ہو گیا۔

لوک سبھا سکریٹریٹ نے کل دیر رات بتایا کہ صدر رام ناتھ کووند نے 17ویں لوک سبھا کے 31 جنوری کو شروع ہونے والے تیسرے سیشن کا اتوار کو ختم کرنے کا حکم دیا۔

اس سیشن میں کل 23 اجلاس ہوئے۔ کورونا وائرس کووڈ۔19 کے پیش نظر 23 مارچ کو بغیر بحث کے مالیات بل منظور کرا کر طے پروگرام سے پہلے ہی ایوان کی کارروائی غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کر دی گئی تھی۔ پہلے جاری پروگرام کے مطابق ایوان کا اجلاس 3 اپریل تک ہونا تھا۔
(یواین آئی)