لاک ڈاؤن کے دوران ایمبولنس کے تاخیر سے ہوئی بزرگ کی موت

رائےبریلی، 28مارچ : اترپردیش کے ضلع رائے بریلی کے گداگنج علاقے میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایمبولنس کے تاخیر سے پہنچنے کے بموجب ایک عمر رسیدہ شخص کی موت ہوگئی۔

موصول اطلاعات کے مطابق ناریپر کی گڑھی باشندہ سہدیو(55) کو دیر رات دل کا دورہ پڑا تھا۔ اہل خانہ نے اس کی اطلاع محکمہ صحت کو دی۔ اہل خانہ کا الزام ہے کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ایمبولنس دیر سے پہنچی اور مریض کی حالت کافی بگڑ چکی تھی۔
اسے کمیونٹی ہیلتھ سنٹر میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
(یواین آئی)