ملک میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 700 سے تجاوز، 17 اموات

نئی دہلی، 27 مارچ، ملک میں کورونا وائرس ’كووڈ-19‘ سے اب تک 17 افراد کی موت ہو چکی ہے جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 724 ہو گئی ہے۔

وزارتِ صحت کے جمعرات کی صبح کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کا قہر ملک کے 27 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اس کے 724 معاملات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 677 ہندوستانی اور 47 غیر ملکی ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 17 افراد کی موت ہوئی ہیں جبکہ 67 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں۔

کیرل، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں ۔
(یواین آئی)