جی۔20 میں مودی نے کی اپیل، انسانیت پر مبنی نئی عالمگیریت لائی جائے

نئی دہلی/ریاض، وزیراعظم نریندر مودی نے کورونا وبا کے بحران کے درمیان دنیا کی چوٹی 20سرفہرست (جی۔20) معیشتوں سے آج اپیل کی کہ اب وقت آگیا ہے کہ عالمگیریت کی پھر سے ایسی تشریح کی جائے جس میں انسانیت او ر ا س سے منسلک امور پر زیادہ فوکس ہو اور دہشت گردی، آب و ہوا میں تبدیلی اور عالمی وبا کے چیلنجوں سے نپٹنے کی مشترکہ کوششیں شروع ہوں۔

ذرائع نے کہا کہ سعودی عرب کے شاہ سلمان کی پہل پر پہلی بار ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ منعقدہ جی۔20چوٹی کانفرنس میں کووڈ19 کے بحران سے نپٹنے میں ہندستان کی کوششوں اور ہندستانی لیڈرشپ کی تعریف کی گئی۔ کانفرنس میں ایک یا دو ممالک کو چھوڑ کر تمام ممالک کے لیڈر شامل ہوئے اور پہلی بار اقتصادی اور مالیاتی امور سے علاحدہ امور پر غور و خوض کیاگیا۔

ذرائع کے مطابق میٹنگ میں خاص طورپر چار نکات پر بات چیت ہوئی۔ پہلا کووڈ19 سے نپٹنے میں متحد ہوکر کام کرنے کے بارے میں، دوسرا معیشت کو بچانے، مالیاتی استحکام اور مضبوط مالی نظام کو برقرار رکھنے، تیسرا کاروبار کو ہونے والے نقصانات کو کیسے کم از کم رکھا جائے اور چوتھا اس وبا سے نپٹنے کے لئے عالمی تعاون کو کیسے زیادہ موثر بنایا جائے۔
(یواین آئی)