صنعتکاروں نے راحت پیکج کا کیا خیرمقدم

نئی دہلی، ملک میں مختلف صنعتوں کو اپنی خدمات دینے والے صنعتکاروں نے کورونا وائرس ’کووِڈ-19‘ کے سبب لاک ڈاؤن کے پیش نظرغریبوں اور دیہی علاقوں کے لیے حکومت کی جانب سے اعلان راحت پیکج کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا ہے۔

مالی خدمات سے منسلک فِنڈاک فائینینشیل سَوِیسیج گروپ کے نتن شاہی نے کہا کہ وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کی جانب سے اعلان 1.70 لاکھ کروڑ روپے کا راحت پیکج لاک ڈاؤن کے دوران دیہی علاقوں اور سماج کے پسماندہ طبقات کی مشکلات دور کرنے میں کافی مددگار ثابت ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نقد، منتقلی اور فوڈ سکیورٹی سے یہ طبقہ لاک ڈاؤن کے دوران اپنے گھروں میں رہ سکے گا جو بہت ضروی ہے۔

(یو این آئی)