چاڈ : دہشت گردانہ حملہ میں 92 فوجی جوان ہلاک

اس حملہ میں 92 فوجی ہلاک جبکہ 47 دیگر فوجی زخمی ہو گئے ہیں۔ چاڈ کے صدر نے کہا کہ ہمارے فورسز ہار نہیں مانیں گے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ڈٹے رہیں گے۔

انجمینا، 25 مارچ (ژنہوا) مشرق افریقی ملک چاڈ میں دہشت گرد تنظیم بوکو حرام کے حملہ میں 92 فوجی ہلاک ہوگئے جبکہ 47 دیگر زخمی۔چاڈ کے صدر ادریس ڈےبے اٹنو نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

مسٹر اٹنو نے کہا”مغربی صوبے لاک کے بوما نامی شہر میں پیر کو ہونے والے اس حملہ میں ہم نے 92 فوجیوں کو کھو دیا جبکہ 47 دیگر فوجی زخمی ہو گئے“۔

چاڈ کے صدر نے کہا کہ ملک کے سیکورٹی فورسز کے جوان اس جنگ میں ہار نہیں مانیں گے اور دہشت گرد تنظیموں کے خلاف ڈٹے رہیں گے۔