وینکیا نے راجیہ سبھا سیشن کے تعلق سے بلائی میٹنگ

محترمہ ممتا بینرجی ترنمول کانگریس نے بھی اپنے ممبران کو ان کے انتخابی حلقوں میں بلالیا ہے

نئی دہلی،23 مارچ (یو این آئی) راجیہ سبھا کے چیئرمین ایم وینکیا نائیڈو نے کورونا وائرس پھیلاؤ کو مد نظر رکھتے ہوئے ایوان کا اجلاس جاری رکھنے کے معاملہ پر بات چیت کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ بلائی ہے۔
راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے پیر کو یہاں بتایا کہ یہ اجلاس صبح 10:30 بجے ہوگی اور اس میں ایوان کا اجلاس جاری رکھنے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ قابل غورہے کہ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے دہلی میں مکمل لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیاہے۔
متعدداپوزیشن پارٹیوں نے پارلیمنٹ کاسیشن ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا شیوسینا نے سیشن میں حصہ نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
دریں اثنا کورونا وائرس کے اثرات کو دیکھتے ہوئے متعدد پارٹیوں کے لیڈروں نے پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کے صدر اور چیئرمین سے اس سلسلہ میں درخواست کی ہے۔
محترمہ ممتا بینرجی کی قیادت والی ترنمول کانگریس نے بھی اپنے ممبران کو ان کے انتخابی حلقوں میں بلالیا ہے۔پارٹی کے دونوں ایوانوں میں لوک سبھا اسپیکر اور اور راجیہ سبھا کے چیئرمین کو خط لکھ کر سیشن کو جلد ختم کرنے کی درخواست کی ہے۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*