اسپیشل فورس کو شاپنگ مال کی تلاشی میں نہیں ملا مسلح شخص

تھائی لینڈ کے خصوصی فورس نے شاپنگ مال کی تمام چار منزل کی تلاشی لی لیکن یرغمال بنا کر 20 افراد کو قتل کرنے والا مسلح شخص نہیں ملا۔

بینکاک، 9 فروری (یواین آئی) تھائی لینڈ کے خصوصی فورس نے شاپنگ مال کی تمام چار منزل کی تلاشی لی لیکن یرغمال بنا کر 20 افراد کو قتل کرنے والا مسلح شخص نہیں ملا۔ انگریزی اخبار’كھوسوٹ ویب سائٹ ‘ نے یہ اطلاع دی۔

ویب سائٹ کے مطابق ہفتہ کو خصوصی فورس نے مذکورہ بڑی عمارت میں واقع کار پارکنگ سمیت شاپنگ مال کے کئی حصوں کی تلاشی لی۔

خیال رہے گزشتہ روز فوج کے ایک جوان جیكرپینتھ تھوما (32) نے شہر ناكھون رچاسيما میں فوجی اڈے، بدھ مت مندر اور شاپنگ مالز میں یرغمال بنا کر لوگوں کے گروپ پر فائرنگ کی، جس میں 20 افراد کی موت ہو گئی اور 31 دیگر زخمی ہو گئے تھے۔