چین کےہوبئی میں پر کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 699 پہنچی

چین کے صوبہ ہوبئی میں کورونا وائرس سے 81 مزید لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ صوبے میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 699 ہو گئی ۔

بیجنگ ، 8 فروری (یواین آئی) چین کے صوبہ ہوبئی میں کورونا وائرس سے 81 مزید لوگوں کی ہلاکت کے ساتھ صوبے میں اس وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 699 ہو گئی ۔ صوبائی ہیلتھ کمیشن نے ہفتہ کو بتایا کہ 24 گھنٹوں میں اس صوبے میں کورونا وائرس سے متاثر افراد کی تعداد 22،112 سے بڑھ کر 24،953 ہو گئی ہے ۔ 1،100 سے زائد لوگوں کو صحتیاب ہونے کے بعد اسپتال سے چھٹی دے دی گئی هےچين میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 722 ہو گئی ہے جبکہ 34،546 لوگوں میں اس کا انفیکشن پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے ۔ واضح ر ہے کہ دسمبر میں چین کے ووہان شہر میں کورونا وائرس کا پہلا معاملہ سامنے آیا تھا جس کے بعد سے اب تک یہ 25 سے زائد ممالک میں پھیلا چکا ہے ۔ عالمی ادارۂ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے کورونا وائرس کے پیش نظر گذشتہ ہفتے عالمی ہیلتھ ایمرجنسی کا اعلان کیا تھا۔