چین میں کورونا وائرس: 563 افراد ہلاک،28ہزار متاثر

چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 563 ہو گئی ہے جبکہ 28،018 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

بیجنگ، 6 فروری (یواین آئی) چین میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 563 ہو گئی ہے جبکہ 28،018 لوگوں میں اس کے اثرات پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔

چین کی سرکاری صحت کمیٹی نے جمعرات كو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔

چین کی سرکاری صحت کمیٹی کے مطابق پانچ فروری کی آدھی رات تک 31 صوبوں سے اطلاع ملی، جس کے مطابق کورونا وائرس کے 28،018 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے جس میں 3،859 لوگوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے،563 لوگوں کی موت ہو چکی ہے اور 1153 افراد کو اسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

اس سے پہلے بدھ کو جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے 490 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور 24،324 معاملات کی تصدیق ہوئی تھی۔