ٹرمپ کے خطاب میں بطور مہمان شامل ہوئے گوائیڈو

وینزویلا کے اپوزیشن لیڈر اور عبوری صدر جوآن گوائیڈو نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کانگریس کے اسٹیٹ آف دی یونین خطاب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔

واشنگٹن، 5 فروری (یو این آئی) وائٹ هاؤس نے منگل کی رات جاری ریلیز میں اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر ٹرمپ اور خاتون اول میلانيہ ٹرمپ نے ریاست کے لئے اضافی معزز مہمانوں کا اعلان کیاجس میں وینزویلا سے مسٹر گوائیڈو کا نام بھی شامل کیا گیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ مسٹر جوآن گوائیڈو وینزویلا کے عبوری صدر ہیں اور جمہوری طور پر منتخب وینزویلا قومی اسمبلی کے لیڈر ہیں۔

قابل غور ہے کہ وینزویلا میں گزشتہ سال جنوری میں اپوزیشن لیڈر گوائیڈو کے خود کو عبوری صدر کا اعلان کرنے کے بعد ملک میں سیاسی بحران گہرا ہوگیا ہے۔ امریکہ کی قیادت میں بہت سے مغربی ممالک نے مسٹر گوائیڈو کو صدر کے طور پر تسلیم کیا جبکہ چین، روس، ترکی اور کئی دیگر ممالک نے موجودہ صدر نکولس مادرو کی حمایت کرتے آئے ہیں۔