دہلی میں جہاں جھگی وہیں مکان کے تحت 10 لاکھ لوگوں کو ملے گی رہائش

شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کو کہا کہ دہلی میں غیر مجاز کالونیوں میں رہ رہے 40 لاکھ لوگوں کو مکان کا مالکانہ حق اور 10 لاکھ لوگوں کو جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے تحت رہائش دی جائے گی۔

نئی دہلی، 5 فروری (یواین آئی) شہری ترقیات کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے بدھ کو کہا کہ دہلی میں غیر مجاز کالونیوں میں رہ رہے 40 لاکھ لوگوں کو مکان کا مالکانہ حق اور 10 لاکھ لوگوں کو جہاں جھگی وہیں مکان اسکیم کے تحت رہائش دی جائے گی۔

مسٹر پوری نے راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں کہا کہ دہلی میں 1947 میں آٹھ لاکھ لوگ تھے جن کی تعداد ابڑھ کر دو کروڑ ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 40 – 50 ملین لوگ یہاں غیر مجاز کالونیوں میں رہ رہے ہیں جہاں توجہ دینے کی ضرورت ہے۔’پردھان منتری آواس یوجنا‘ کے تحت جہاں جھگی وہیں مکان دیا جائے گا۔ ان مکانوں میں رسوئی گھر اور ٹوائلٹ کی سہولت ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ’پردھان منتری آواس یوجنا‘کے تحت ایک کروڑ مکان تیار کیا جا رہا ہے جن میں سے 60 لاکھ کا تعمیراتی کام مکمل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سال 2030 تک تقریبا 60 کروڑ لوگ شہروں میں رہیں گے جن کے لیے بڑی تعداد میں گھروں کی ضرورت ہو گی۔ انہوں نے کہا ہاؤسنگ کی تعمیر کو لے کر ریاستوں کو کئی قسم کی مدد دی جا رہی ہے۔