عالمی سطح پر سیاسی و اقتصادی بے یقینی

انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی۔ آئی ایم ایف کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ  میں عالمی ادارہ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال میں تیزی آ رہی ہے  جس کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

نیویارک،5اکتوبر (یواین آئی) انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر سیاسی اور اقتصادی بے یقینی میں اضافہ ہورہا ہے، رواں سال 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ کی گئی۔
انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جاری کردہ سالانہ رپورٹ  میں عالمی ادارہ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر سیاسی، مالی و اقتصادی بے یقینی کی صورتحال میں تیزی آ رہی ہے  جس کے باعث آئی ایم ایف نے اپنی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف اپنے ممبر ممالک کی ضروریات پوری کرنے کے لیے جامع فنانسنگ کی منصوبہ بندی کررہا ہے، آئی ایم ایف تجارت اور مالی استحکام کے ساتھ ڈیبٹ ٹیکنالوجی اور تمام ممبر ممالک کے لئے عالمی سطح پر مواقع پیدا کرنے پر    غورکررہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مالی سال 2019 میں آئی ایم ایف نے اپنے ممبر ممالک کی اکنامک سرویلانس، فنانسنگ کی فراہمی و لینڈنگ اور کپیسٹی ڈیولپمنٹ پر مشتمل تین شعبوں میں معاونت فراہم کی، آئی ایم  ایف نے 119

ممالک کی اقتصادی ہیلتھ کی چیکنگ مکمل کی،  اور 8 ممالک کو 70 ارب ڈالر کی فنانسنگ و لینڈنگ فراہم کی، چار کم آمدنی رکھنے والے ترقی پذیر ممالک کو 32 کروڑ 57 لاکھ ڈالر کی فنانسنگ فراہم کی جب کہ تکنیکی معاونت و کپیسٹی ڈیولپمنٹ کی مد میں 30 کروڑ60 لاکھ ڈالر فراہم کئے گئے۔