ایف بی آئی سے جھوٹ بولنے پرسعودی عرب کے شہری کو 12 سال کی قید

واشنگٹن، 04 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ کی ایک عدالت نے فیڈرل بیوروآف انویسٹیگیشن (ایف بی آئی)سے جھوٹ بولنے کے معاملے میں سعودی عرب کے ایک شہری کو 12سال کی قید کی سزا سنائی ہے۔

نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35) نے افسران سے پوچھ گچھ کے دوران افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلائی جانے والی ٹریننگ کیمپ میں حصہ لینے کے معاملے میں جھوٹ بولا تھا۔

محکمہ انصاف نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرکے یہ اطلاع دی۔ بیان میں کہا گیا،’سعودی عرب کے شہری اور امریکہ میں آکہوم کے ویدرفورڈ میں رہ چکے نائف عبدالعزیز ایم الفلاج (35)کو 151 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سنہ 2000 کے بعد افغانستان میں القاعدہ کی جانب سے چلنے والے ٹریننگ کیمپ میں شریک ہونے کے سلسلے میں جھوٹ بولنے کے معاملے میں الفلاج کو یہ سزا سنائی گئی‘۔

محکمہ انصاف کے بیان کے مطابق امریکی فوج کے مطابق افغانستان کی ایک میدانِ جنگ سے حاصل القاعدہ کی ایک درخواست پر الفلاج کی انگلیوں کے نشان ملنے کے بعد اس کی شناخت ممکن ہوئی۔

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*