اقراء انٹرنیشنل اسکول بنگلور کو برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ

بنگلور کے دینی وعصری تعلیم کا سنگم اقرا انٹرنیشنل اسکول کو عالمی معیار کے کلاس روم، بہترین سہولت، اچھے طریقہ تعلیم اور تعلیم میں اختراعات کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے) سے نوازا جائے گا۔

نئی دہلی/بنگلور، 22ستمبر (یوا ین آئی) بنگلور کے دینی وعصری تعلیم کا سنگم اقرا انٹرنیشنل اسکول کو عالمی معیار کے کلاس روم، بہترین سہولت، اچھے طریقہ تعلیم اور تعلیم میں اختراعات کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے) سے نوازا جائے گا یہ ایوارڈ سال رواں میں منعقد ہونے والی گالا تقریب میں دیا جائے گااقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلورکی بانی منیجنگ ڈائرکٹر عائشہ نور نے جاری ایک ریلیز میں بتایا کہ اقرا انٹرنیشنل اسکول، بنگلور نے عالمی معیار کے کلاس روم، عالمی معیار کے طریقہ تدریس اوراسمارٹ کلاس کے اعتراف میں سال 2019-22 کے لئے برٹش کونسل انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ (آئی ایس اے) جیتا ہے۔قبل ازیں اسکول کو نمایاں کارکردگی کی وجہ سے متعدد قومی ایوارڈ مل چکے ہیںیہ ایوارڈ بینچ مارکنگ اسکیم ہے جس میں اسکولوں کو اپنے نصاب میں بین الاقوامی جہت شامل کرکے اور کلاس روم کی بات چیت اورتبادلہ خیالات،ا ختراعات کرنے،تدریسی طریقوں میں ایک نمایاں سطح حاصل کرنا ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ آئی ایس اے اسکولوں کو ایک ایکشن پلان تیار کرنے اور بین الاقوامی سرگرمیوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے ایک فریم ورک مہیا کرتا ہے، اور اسکولوں کو آئی سی ٹی کے استعمال، تخلیقی تعلیمی طریقوں اور سیکھنے کے حقیقی تناظر کے ذریعہ طلباء کے تعلیم و تعلم کا بھر پور تجربہ فراہم کرتا ہے۔اسی کے ساتھ آئی ایس اے ایک قائدانہ چیلنج ہے اور ٹیم کی تشکیل، جدت اور پروجیکٹ مینجمنٹ کو فروغ دیتا ہے۔

محترمہ عائشہ نور نے بتایا کہ اقراء انٹرنیشنل اسکول نے اپنے طلبا کو بین الاقوامی اور عالمی پلیٹ فارم مہیا کرنے کے لئے برٹش کونسل میں اندراج کیا ہے۔ انٹرنیشنل اسکول ایوارڈ کا حصول اسی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔انہوں نے بتایا کہ اس ایوارڈ کے لئے، سال بھر، طلباء اور اساتذہ تعلیمی عمل میں بین الاقوامی جہتوں کو ملحوظ نظر رکھتے ہوئے متعدد منصوبوں اور سرگرمیوں میں شریک ہوئے ہیں۔جس سے طلباء کو بہت فائدہ ہو اور ان سرگرمیوں نے انہیں عالمی ثقافتی کی تقابلی بصیرت روشناس کرایا۔

محترمہ عائشہ نور نے کہاکہ یہ ایوارڈ ان طلباء اور اساتذہ کی محنت سے ممکن ہوا ہے جو جبوتی، افغانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، برطانیہ، امریکہ، آسٹریلیا، جاپان، فرانس، چین، سری لنکا جیسے ممالک کے ساتھ سائنس، تاریخ وغیرہ کے ذریعہ مختلف باہمی تعاون کی سرگرمیوں میں شریک ہوئے۔بانی مینیجنگ ڈائریکٹر نے عملے کو مبارکباد اور شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسکول اساتذہ محترمہ شمیمہ پروین، محترمہ انیقہ خان، محترمہ تحیتہ ملا ، محترمہ مہناز روزہ احمد، محترمہ لمینہ ایم کے، محترمہ ممتاز بیگم، محترمہ نغمہ اور محترمہ فاطمہ جبیں کاخصوصی تعاون کے لئے شکر گزار ہے۔

واضح رہے کہ اس اسکول ایک کی نویں کلاس کی طالبہ ام ہانی ٹی کا’ایرو اسپیس گرلز ان اسٹیم مینٹرشپ پروگرام‘ میں انتخاب ہوا ہے اور گریڈ آٹھ کے دو طالب علم عزیزم حافظ محمد عمر اور عزیزم حافظ محمد عقیل نے عصری علوم کے IGCSE Syllabus۔کے ساتھ ساتھ حفظ قرآن کریم مکمل کیا تھا۔محترمہ عائشہ مسلم بچے اور بچیوں کو کس طرح جدید طریقے سے دینی اور عصری تعلیم کا سنگم بنایاجائے اس پر مسلسل کوشاں رہتی ہیں۔