ونیش نے ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کیا،پوجا سیمی فائنل

 

نور سلطان، (قزاقستان)، 17 ستمبر (یواین آئی) دولت مشترکہ اور ایشیائی کھیلوں کی طلائی تمغہ خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے یہاں چل رہی عالمی کشتی چیمپئن شپ میں آج 53 کلوگرام وزن کے زمرے میں کانسہ کا تمغہ مقابلے کیلئے کوالیفائی کرنے کے ساتھ ہی ملک کو ٹوکیو اولمپک -2020 کا پہلا کوٹہ دلا دیا۔
ریپ چیز میں شامل ایک اور ہندوستانی خاتون پہلوان سیما بسلا کو 50 کلوگرام کے آخری راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئیں۔ اس دوران 59 کلو گرام کے غیر اولمپک زمرے میں کانسہ تمغہ فاتح پوجاڈھانڈا نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔
سریتا مور کو 57 کلوگرام میں شکست کا سامنا کرنا پڑا جبکہ نوجوت کور کی 65 کلوگرام اور کرن کی 76 کلوگرام میں ریپ چیز میں جانے کی امیدیں بنی ہوئی ہیں۔
ہندوستان کی ٹوکیو اولپك میں ونیش نے اس سے پہلے صبح ریپ چیز کے پہلے راؤنڈ میں یوکرین کی یولیا کھاولاذي بلاهنيا کو 5-0 سے شکست دے کر دوسرے راؤنڈ میں داخلہ حاصل کیا تھا۔
ونیش کو پری کوارٹر فائنل میں سابق چیمپئن جاپان کی مايو مكائیدا کے ہاتھوں سات۔صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن مكائیدا کے فائنل میں پہنچنے کی بدولت ہندوستانی پہلوان کو ریپ چینج راؤنڈ میں جگہ بنانے کا موقع مل گیا تھا۔