سعودی عرب اور یو اے ای کے دورے پر جائیں گے پومپيو

واشنگٹن، 18 ستمبر ( ژنہوا) امریکہ کے وزیر خارجہ مائیک پومپيو حالیہ پٹرولیم ریفائنری پر ہوئے حملے کے بعد سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے دورے پر جائیں گے ۔ امریکی وزارت خارجہ نے منگل کے روز اس کی اطلاع دی ۔ وزارت خارجہ کے مطابق مسٹر پومپيو 17 سے 19 ستمبر کے درمیان سعودی کے جدہ اور یو اے ای کے شہر ابو ظہبی کا دورہ کریں گے ۔ بیان کے مطابق جدہ میں مسٹر پومپيو سعودی کے ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کرکے حالیہ پٹرولیم ریفائنری میں ہوئے ڈرون حملے پر گفت وشنید کریں گے جبکہ ابو ظہبی کے دورے کے دوران وہ وہاں کےولی عہد محمد بن زاید النهيان سے مل کر دو طرفہ مسائل پر بات کریں گے۔مسٹر پومپيو اس وقت سعودی کا دورہ کر رہے ہیں جب وہاں کی پٹروليم ریفائنری پر گزشتہ ہفتہ ڈرون سے حملہ کیا گیا ہے ۔ اس حملے کے سبب پٹرولیم پیداوار کافی مثاثر ہو ئی ہے

 

تعارف: hamslive

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*